Thursday, May 2, 2024

بجٹ میں355 ارب کے نئے ٹیکس تجویز کیے گئے ہیں، عاصم احمد

بجٹ میں355 ارب کے نئے ٹیکس تجویز کیے گئے ہیں، عاصم احمد
June 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کہتے ہیں بجٹ میں355 ارب کے نئے ٹیکس تجویز کیے گئے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ رئیل اسٹیٹ فارم ہاؤسز اور غیر استعمال شدہ اراضی پر ٹیکس لگے گا۔ زائد انکم والوں پر بھی ٹیکس لگے گا۔ وزیراعظم چاہتے ہیں نان پراڈکٹو پراپرٹیز پر ٹیکس ہونا چاہئے۔ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اگلے مالی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7004 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، رواں مالی سال درآمدات سے 48 فیصد ٹیکس اور ڈومیسٹک ٹیکس کا حصہ 52 فیصد ہے۔

عاصم احمد بولے کہ درآمدات سے 2793 اور ڈومیسٹک ٹیکس سے 3025 ارب روپے اکٹھا کیا جائے گا۔ اگلے مالی سال کیلئے 355 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کئے گئے ہیں۔