Friday, March 29, 2024

بجٹ میں پلاٹس، مکانوں پر ٹیکس بڑھنے سے تعمیراتی شعبہ متاثر ہونیکا خدشہ

بجٹ میں پلاٹس، مکانوں پر ٹیکس بڑھنے سے تعمیراتی شعبہ متاثر ہونیکا خدشہ
June 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - بجٹ میں پلاٹس اور مکانوں پر ٹیکس بڑھنے سے تعمیراتی شعبہ متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ تعمیراتی انڈسٹری سے وابستہ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے گزشتہ ایک سال کے دوران تعمیراتی میٹریل میں دگنا اضافہ کردیا گیا ہے، اب صورت حال مزید خراب ہوگی۔

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے تمام ہی شعبہ جات کو شدید متاثر کیا ہے، تعمیراتی شعبہ بھی مہنگائی کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہے، گذشتہ ایک سال کے دوران سیمنٹ، سریا، اینٹ اور دیگر تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں دگنا اضافہ کردیا گیا ہے۔

موجودہ دور میں کم قیمت مکانات کی تعمیر خواب بن کر رہ گئی ہے، غریب اور متوسط طبقے کے لئے اب اپنا گھر بنانا بھی ممکن نہیں رہا۔

وفاقی بجٹ میں پراپرٹی پر ودھ ہولڈنگ اور گین ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے تعمیراتی شعبے کے مزید متاثر ہونے کا امکان ہے۔