Saturday, April 20, 2024

بجٹ اجلاس ایوان اقبال میں کرانے کا کیس، پنجاب حکومت کے وکیل سے آرڈیننس کے اجرا پر معاونت طلب

بجٹ اجلاس ایوان اقبال میں کرانے کا کیس، پنجاب حکومت کے وکیل سے آرڈیننس کے اجرا پر معاونت طلب
June 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے اختیارات محدود کرنے اور بجٹ اجلاس ایوان اقبال میں کرانے سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کے وکیل سے آرڈیننس کے اجرا پر معاونت مانگ لی۔

عدالت نے درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے تحریک انصاف کی  درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں ایوان اقبال میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس اور گورنر کے آرڈیننس کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست پر مزید کارروائی 24 جون کو ہو گی۔