Friday, April 19, 2024

بی جے پی کارکنوں کا اروند کیجریوال کے خلاف مظاہرہ

بی جے پی کارکنوں کا اروند کیجریوال کے خلاف مظاہرہ
October 4, 2016
  نئی دہلی (ویب ڈیسک )دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال کو نریندر مودی سےسرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ مہنگا پڑ گیا۔ انتہا پسندبھارتی جماعت  بی جے پی کے کارکنوں نے کیجری وال کے گھر کا گھیراؤ کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق  عام آدمی پارٹی کے سربراہ  اروند کیجری وال  نے مودی سے  سرجیکل اسٹرائیک کا مطالبہ کیاتو بی جے پی کے کارکن ان کی جان کے دشمن بن گئے۔انتہاپسند کارکنوں نےدہلی میں  ان کےگھر کا گھیراو کرکے شدید نعرے بازی کی۔ کارکنوں نے  ان سے  ثبوت فراہم کرنے والے بیان کو واپس لینے کاکہا۔ واضح رہے کہ اروند کیجریو ال نے مودی سرکار سے  بھارتی  اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی پر لےجا کر سرجیکل اسٹرائیک  کے دعوے کے ثبوت فراہم کرنے کامطالبہ کیاتھاجو الٹا ان کے گلے میں پڑگیا ہے کیونکہ انتہا پسندوں نے ان کے گھر کا گھیراو کر رکھا ہے۔