Saturday, May 18, 2024

بی جے پی نے سرجیکل سٹرائیک کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا

بی جے پی نے سرجیکل سٹرائیک کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا
October 7, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک)مودی حکومت اور بھارتی فوج میں اختلافات سامنے آگئے۔ حکومتی جماعت بی جے پی نے سرجیکل اسٹرائیک کی ذمہ داری لینے سے انکارکردیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی حکومت کے سرجیکل سٹرائیک کے غباربے سے ہوا نکل گئی ہے ۔ اس وقت مودی سرکار اور بھارتی سینا کھل کر ایک دوسرے کے سامنے آگئے ہیں ۔ حکمران جماعت کے کرتا دھرتا امیت شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرجیکل سٹرائیک حکومت نے نہیں بلکہ فوج نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے سرجیکل سٹرائیک کرنے کا کبھی بھی دعوی نہیں کیا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سرجیکل سٹرائیک کے بعد پریس کانفرنس ڈی جی ایم او نے  بلائی تھی وزیردفاع منوہر پاریکر نے نہیں ۔