Friday, April 26, 2024

بجلی شارٹ فال 7 ہزار 477 میگاواٹ، مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

بجلی شارٹ فال 7 ہزار 477 میگاواٹ، مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ
July 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک بھر میں بجلی شارٹ فال 7 ہزار 477 میگاواٹ تک پہنچ گیا، مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 477 میگاواٹ تک پہنچ گیا، ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 223 میگاواٹ جبکہ طلب 28 ہزار 700 میگاواٹ ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن‎ ‎کے مطابق پانی سے 5 ہزار 500 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پلانٹس سے 1 ہزار 290 میگاواٹ، نجی شعبے کے بجلی گھروں سے 11 ہزار میگاواٹ، ونڈ پاور پلانٹس سے 900 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے 122 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

بگاس سے چلنے والے پلانٹس کی پیداوار 120 میگاواٹ اور جوہری ایندھن کی 2 ہزار 291 میگاواٹ ہے۔