Friday, April 19, 2024

بجلی صارفین کیلئے ون سلیب رعایت ختم، 100 یونٹ نرخ 13.48 روپے ہوگیا

بجلی صارفین کیلئے ون سلیب رعایت ختم، 100 یونٹ نرخ 13.48 روپے ہوگیا
September 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - بجلی صارفین کیلئے ون سلیب رعایت ختم ہوگئی، 100 یونٹ نرخ 7.74 سے بڑھ کر 13.48 روپے ہوگیا۔

بجلی صارفین کیلئے ون سلیب رعایت ختم ہونے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، بجلی صارفین کے لیے 200 یونٹ ماہانہ خرچ پر نرخ 10.06 سے بڑھ کر 18 روپے 58 پیسے مقرر کردی گئی۔

300 یونٹ استعمال پر فی یونٹ ریٹ 21 روپے 47 پیسے ہو گیا۔ ماہانہ 400 یونٹ استعمال پر فی یونٹ ریٹ 24 روپے 63 پیسے مقرر کردیا گیا۔ پہلے ماہانہ 301 یونٹ سے 400 یونٹ کا ریٹ 14 روپے 63 پیسے تھا۔

ماہانہ 500 یونٹ بجلی استعمال پر فی یونٹ قیمت 26 روپے 9 پیسے ہوگئی۔ 600 یونٹ استعمال پر فی یونٹ قیمت 27 روپے 1 پیسہ مقرر کردی گئی۔ 700 یونٹ استعمال پر فی یونٹ ریٹ 27 روپے 65 پیسے ہو گیا۔700 یونٹ سے زائد استعمال پر فی یونٹ نرخ 31 روپے 12 پیسے لاگو ہوگا۔