Thursday, May 2, 2024

بجلی پھر مہنگی، فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 25 پیسے اضافے کی ابتدائی منظوری

بجلی پھر مہنگی، فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 25 پیسے اضافے کی ابتدائی منظوری
May 24, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - بجلی صارفین پر ایک بار پھر مہنگی بجلی گرانے کا پلان، بجلی کی قیمت میں ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی ابتدائی منظوری دیدی گئی۔

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی منظوری دی ہے، صارفین سے 46 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔ اطلاق رواں سال جون سے ستمبر تک ہو گا۔ حکومت فی الحال بجلی کے صارفین سے 47 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کر رہی ہے۔

دوسری جانب نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست مسترد کردی۔ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی در خواست کی تھی۔