Tuesday, April 23, 2024

بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان
October 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – بجلی کی قیمتوں میں 20پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے سینٹرل پاور پرچیسنگ ایجنسی نے نیپرا کو درخواست دے دی۔

مہنگے ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے باعث عوام کو فی یونٹ بجلی 20 پیسے مہنگی ملنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیسنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی باقاعدہ درخواست دے دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں 12 ارب 52 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی جس پر 126 ارب روپے کی لاگت آئی جبکہ 26 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہو گئی۔

فرنس آئل سے بجلی کی پیدوار کی بات کی جائے تو گزشتہ ماہ فی یونٹ 34 روپے 61 پیسے، گیس کا فی یونٹ 10 روپے 74 پیسے، ایل این جی 26 روپے 3 پیسے جبکہ کوئلے سے 17 روپے 92 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا کی گئی۔ نیپرا بجلی مہنگی کرنے سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست رواں ماہ کے آخر میں کرے گا۔