بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن، دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

لاہور (92 نیوز) - بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 5 سے 6 جبکہ دیہی علاقوں میں 7 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
لوڈشیڈنگ کو 3 گھنٹے تک لانے کے حکومتی دعوےعمل سے بہت دور رہ گئے۔ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کے باعث بجلی کی وقت بے وقت گھنٹوں تک بندش نے شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا۔
لیسکو کا کہنا ہے گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ لوڈشیڈنگ کی وجہ بن رہا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور اور گردونواح 5 سے 6 جبکہ دیہی علاقوں میں 7 سے 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے لوڈشیڈنگ کی وجہ گھروں میں زندگی مشکل ہو گئی، کاروبار بھی ٹھپ ہو گئے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی تسلسل سے فراہمی یقینی بنائی جائے۔