Sunday, September 8, 2024

بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان
January 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست کے مطابق دسمبر2021 میں 8 ارب 52 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی پیداواری لاگت 73 ارب 84 کروڑروپے رہی۔ نیپرا یکم فروری کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت کریگا۔ اضافے کی صورت میں صارفین پر30 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔

دوسری جانب کے الیکڑک نے نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست دسمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائرکی گئی ہے۔ نیپرا کے الیکڑک کی درخواست پر 2 فروری کو سماعت کرے گا۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو2 ارب 10 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔