Thursday, April 25, 2024

بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان
June 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر 113 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا 27 جون کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔

اس سے قبل 6 مئی 2022ء میں نیپرا نے مارچ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی جس سے صارفین پر 29 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑا۔

13 جون 2022ء کو نیپرا نے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔