Friday, May 3, 2024

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شارٹ فال 4 ہزار 8 سو میگاواٹ ہو گیا

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شارٹ فال 4 ہزار 8 سو میگاواٹ ہو گیا
April 1, 2022 ویب ڈیسک

 اسلام آباد (92 نیوز) بجلی کی غیرا علانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق شارٹ فال 4 ہزار 8 سو میگاواٹ ہو گیا۔

وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 15 ہزار 200 اور طلب 20 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔ بارشیں نہ ہونے کے باعث ڈیموں میں پانی کی سطح انتہائی کم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔ بجلی کی پیداوار میں کمی سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں اس وقت پن بجلی ذرائع 1 ہزار میگاواٹ اور سرکاری تھرمل پاور پلانٹ 3 ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ آئی پی پیز کی پیداوار 11 ہزار میگاواٹ ہے۔