Saturday, May 18, 2024

بجلی کے ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری

بجلی کے ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری
July 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - بجلی کے ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری دیدی گئی۔

 نیپرا علامیہ کے مطابق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے یکساں ٹیرف کی درخواست پر فیصلہ جاری ہو گیا۔ وفاقی حکومت نے تمام ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کا بنیادی ٹیرف یکساں کرنے کی درخواست کی تھی  جس پر 20 جولائی 2022 کو عوامی سماعت ہوئی۔ اضافے کا اطلاق تین مراحل میں لاگو کیا جائے گا۔ اگست، ستمبر اور اکتوبر سے اضافی بل وصول کیا جائے گا۔ فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔ لائف لائن اور پروٹیکٹڈ صارفین پر اضافہ لاگو نہیں ہو گا۔