Saturday, May 18, 2024

بجلی کے گھریلو صارفین پر سبسڈی ختم کی جائے ، آئی ایم ایف کا مطالبہ

بجلی کے گھریلو صارفین پر سبسڈی ختم کی جائے ، آئی ایم ایف کا مطالبہ
February 6, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) آئی ایم ایف کی جانب سے شرائط کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ مزید 6 شرائط پاکستان کو تھما دیں۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سرکاری ملکیتی اداروں کے حوالے سے قانون سازی کرے اور بجلی کے گھریلو صارفین کو دی گئی سبسڈی ختم کرے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت پبلک پروکیورمنٹ اتھارٹی کے نئے ضوابط جاری کرے۔ پرسنل انکم ٹیکس بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایکسپورٹرز اور کاروباری افراد کو دی گئی مراعات کا ازسر نو جائزہ لیا جائے۔ بینکوں کا سرمایہ پورے کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔