Sunday, September 8, 2024

بجلی کے بلوں میں ریلیف کی حد دو سو سے بڑھا کر تین سو یونٹ کرنی چاہیے، خواجہ آصف

بجلی کے بلوں میں ریلیف کی حد دو سو سے بڑھا کر تین سو یونٹ کرنی چاہیے، خواجہ آصف
August 27, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے حکومت سے مطالبہ کرتے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف کی حد دو سو سے بڑھا کر تین سو یونٹ کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سترہ گریڈ سے اوپر سرکاری ملازموں کو مفت بجلی کی رعایت ختم ہونی چاہیے۔ حکومت نو سو ارب روپے سے زائد سبسڈی پاور سیکڑ کو ادا کرتی ہے۔ یہی رقم عام صارف کو سستی بجلی مہیا کرنے کیلئے استعمال ہو سکتی ہے۔

رانا تنویر بولے نگراں حکومت نے مہنگائی کا جو بوجھ عوام پر ڈالا ہے وہ قابل قبول نہیں، نگرانوں کو جو اختیار منتقل کیا اس سے تجاوز کررہے ہیں، موجودہ حالات کے ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی ہیں۔