Saturday, July 27, 2024

بجلی کے بھاری بلوں پر عوامی احتجاج، نگران وزیراعظم نے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

بجلی کے بھاری بلوں پر عوامی احتجاج، نگران وزیراعظم نے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
August 26, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے بھاری بلوں پر عوام کے سخت ردعمل پر کل ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ 

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو اجلاس میں وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیاں بریفنگ دیں گی۔ مجموعی پیداوار اور طلب کے علاوہ پیداواری ذرائع سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کہتے ہیں بجلی کے بھاری بِلوں کے معاملے پر میں نے کل وزیر اعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی اور صارفین کو بجلی کے  بِلوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے خلاف شہر شہر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین کی جانب سے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جا رہی ہے، چیف جسٹس اور آرمی چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔