Sunday, September 8, 2024

بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف جماعت اسلامی اور تاجروں کی ملک گیر ہڑتال

بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف جماعت اسلامی اور تاجروں کی ملک گیر ہڑتال
September 2, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف جماعت اسلامی، تاجروں اور وکلاء نے ہفتہ کو ملک گیر ہڑتال کی۔

تاجر تنظیموں کی اپیل پر تمام مارکیٹیں بند رہیں۔ تاہم لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، سیالکوٹ اور اوکاڑہ میں تاجروں نے جزوی ہڑتال کی۔

حیدرآباد اور سکھر میں تاجروں نے مکمل ہڑتال کی۔ خیبرپختونخوا میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

لاہور میں بھی تاجروں نے زائد بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ انہوں نے نعرے لگائے اور بلاجواز بلوں کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سرکاری افسران کو دیے جانے والے مفت یونٹ واپس لے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے۔