Saturday, April 27, 2024

بجلی کے بدترین بریک ڈاؤن پر وزیراعظم شہباز شریف کی قوم سے معذرت

بجلی کے بدترین بریک ڈاؤن پر وزیراعظم شہباز شریف کی قوم سے معذرت
January 24, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں بجلی کے بدترین بریک ڈاؤن پر وزیراعظم شہبازشریف نے قوم سے معذرت کرلی۔

منگل کے روز ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ شہریوں کو پریشانی پر دلی افسوس ہے، خرابی کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری جاری ہے، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

ادھر دوسری جانب وزیراعظم کو وفاقی کابینہ اجلاس میں توانائی بچت پلان پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے توشہ خانہ پالیسی سے متعلق بین الوزارتی کمیٹی کو رپورٹ دوبارہ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔