Friday, September 20, 2024

بجلی بلوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف ایم کیو ایم کا سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ

بجلی بلوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف ایم کیو ایم کا سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ
August 27, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - بجلی بلوں میں ہوشربا اضافے کےخلاف ایم کیو ایم پاکستان بھی میدان میں آگئی ہے، خالد مقبول صدیقی نے سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ دیدیا ہے، فاروق ستار کہتے ہیں لوگوں میں بغاوت کا رجحان ہے،ملک سول نافرمانی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

بھاری بھرکم بلز،بدترین لوڈشیڈنگ، بڑھتے ہوئے احتجاج، شہریوں میں اشتعال، کے الیکٹرک ٹیموں پر حملے! ایم کیوایم پاکستان نے فسادات پھوٹ پڑنے کا خدشہ ظاہرکردیا۔

کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول نے انتباہ دیا کہ بجلی قیمتوں میں کمی نہ آئی تو ہم بھی سڑکوں پر ہونگے۔ حالات نے جرائم کی پیدائش شروع کر دی ہے۔

سینئر ڈپٹی کنوینرایم کیو ایم فارو ق ستار کہتے ہیں ملک تیزی سے انارکی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ بجلی بلوں میں اضافہ مڈل کلاس طبقے کی پہنچ سے بھی دور نکل گیا ہے۔

ایم کیو ایم رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں پر سیاست نہیں چاہتے۔ انتخابات میں کچھ دنوں کی تاخیر کیلئے تیار ہیں۔