Saturday, April 20, 2024

بلاول بھٹو نے نجی سکیورٹی گارڈ رکھنےکیلئے عدالت سے اجازت مانگ لی

بلاول بھٹو نے نجی سکیورٹی گارڈ رکھنےکیلئے عدالت سے اجازت مانگ لی
October 24, 2016
کراچی(92نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے  تحفظ کے لیے نجی سکیورٹی  گارڈزرکھنے کے لیے عدالت سے اجازت مانگ لی۔ تفصیلات کےمطابق ۔بلاول بھٹوزرداری نے سندھ ہائی کورٹ سے نجی گارڈزرکھنے کے لیے اجازت مانگ لی۔سندھ ہائی کورٹ میں دائرکی جانیوالی درخواست میں بلاول بھٹو کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹس کے مطابق انکی جان کوخطرہ ہے۔حفاظتی اقدامات کے پیش نظرانہیں  بلٹ پروف رنگین شیشوں والی گاڑی استعمال کرنیکی اجازت دی جائے۔عدالت میں دائر کی جانیوالی درخواست میں کہاگیاہے کہ غیرجمہوری اورانتہاپسندقوتیں ان کونقصان پہنچاناچاہتی ۔