Thursday, April 18, 2024

بلاول بھٹو مشترکہ اجلاس کی کارروائی دیکھنے پارلیمنٹ پہنچ گئے

بلاول بھٹو مشترکہ اجلاس کی کارروائی دیکھنے پارلیمنٹ پہنچ گئے
October 5, 2016
اسلام آباد (92نیوز) بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاو¿س پہنچ گئے۔ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی دیکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ایوان کی کارروائی دیکھنے کیلئے پارلیمنٹ پہنچ گئے۔ وہ سپیکر گیلری سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی ملاحظہ کریں گے۔ آج جب وہ پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچے تو پی پی رہنماﺅں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بلاول کے پارلیمنٹ میں داخل ہوتے ہی جیالوں نے خوب نعرے بازی کی۔ دوسری جانب بلاول بھٹو کی سربراہی میں پی پی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔