Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلاول بھٹو کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
October 8, 2016
کراچی (92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیپلز  پارٹی کے  چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری  سے ملاقات کی  اور  سیاسی صورتحال  پر  تبادلہ  خیال کیا۔ تفصیلات کےمطابق بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سولہ اکتوبر کے مجوزہ  جلسے پر  بھی  تبادلہ خیال  کیا ۔ ادھر میڈیا  سے گفتگو میں  وزیراعلیٰ   مراد علی شاہ  نے کہا کہ  ایم کیو ایم اسمبلیوں  سے  استعفے دے یا نہ دے وہ اپنا کام کرتے رہیں گے عزیز آباد میں ملنے والا اسلحہ سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب سے ملا  ہے۔ ممکن ہے  اسے ڈر سے  چھپایا گیا ہو معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جو سیاست کرنا چا ہتے ہیں وہ کریں بلاول بھٹو سوچ سمجھ کر ہی بات کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔