Friday, April 26, 2024

نیشنل ایکشن پلان کے تحت طالبان تو گرفتار نہ ہوئے بلکہ عاصم حسین اور وسیم اختر کو گرفتار کر لیا گیا : بلاول بھٹو

نیشنل ایکشن پلان کے تحت طالبان تو گرفتار نہ ہوئے بلکہ عاصم حسین اور وسیم اختر کو گرفتار کر لیا گیا : بلاول بھٹو
October 29, 2016
  کراچی(92نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نواز حکومت پر برس پڑے حکومت بتائے وہ دہشتگردوں سے لڑنے کو تیار ہے کہ نہیں  نیشنل ایکشن پلان کے تحت طالبان گرفتار ہوئے نہ انتہا پسند  گرفتار کیا گیا تو ڈاکٹر عاصم حسین اور میئر کراچی کو ۔ تفصیلات کےمطابق  ڈاکٹر عاصم کی بگڑی طبیعت پر بلاول بھٹو کو  غصہ  آگیا اور  نوازشریف پر خوب تنقید کی ۔انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی نے شیر کو منایاکھلاڑی کو سمجھایا ، تب نیشنل ایکشن پلان بنامگر اس کے بدلہ میں  یہ ملا کہ آج ڈاکٹر عاصم اور میئر کراچی قید ہیں۔ انہوں نے کہا وہ خود دہشت گردی کا شکار ہیں  نوازشریف جواب دیں کہ وہ دہشتگردوں سے لڑیں گے یا نہیں  بلاول بھٹو نے میئر کی گرفتاری سے متعلق اپنے مؤقف کی بھی وضاحت کی ۔ چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت  فوج اور پولیس نے قربانیاں  دیں مگر تین بار کے وزیراعظم نوازشریف نے کا کوئی کردار نہیں ۔