Tuesday, April 23, 2024

بلاول بھٹو ریلی کے دوران جوشیلے نعرے لگاتے رہے

بلاول بھٹو ریلی کے دوران جوشیلے نعرے لگاتے رہے
October 16, 2016
کراچی(92نیوز)  سلام شہدا ریلی لیاری  پہنچی تو کارکنوں کا جوش و خروش  دیدنی  تھا اس موقع  پر جوشیلے جیالے اپنے  قائد کا  بھرپور ساتھ دیتے  رہے۔  بلاول بھٹو نے اس موقع پر  تیر کمان اور  پاکستان کھپے  کے  نعرے  بھی لگائے ۔  نوجوان  بلاول نے دو ہزار اٹھارہ میں بسنت  منانے کا  اعلان کرتے ہوئے بو کاٹا کے نعرے بھی لگوائے۔  پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے اپنی جوشیلی تقریر  جئے  بھٹو کے  نعرے سے ختم کی ۔