Friday, March 29, 2024

بل گیٹس کو انسداد پولیو کیلئے خدمات پر ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا

بل گیٹس کو انسداد پولیو کیلئے خدمات پر ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا
February 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مائیکرو سافٹ کمپنی کے سی ای وا بل گیٹس کو ہلال پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بل گیٹس کو ہلال پاکستان کا ایوارڈ دیدیا۔ بل گیٹس کو پاکستان میں پولیو کے خاتمہ میں کردار ادا کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔

وزیراعظم کی جانب سے بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ وفاقی وزراء شوکت ترین، اسد عمر، فواد چودھری، خسرو بختیار، فیصل سلطان نے شرکت کی۔ ظہرانے میں وزیراعظم آزادکشمیر بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، جس دوران پولیو کے خاتمے سمیت دیگر ایم اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بل گیٹس نے دورے پرمدعو کرنے اور گرمجوشی سے مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ پولیو سے نمٹنے کے لیے پاکستانی قیادت، ہیلتھ ورکرز اور والدین کی انتھک محنت کو سراہا۔ 

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے این سی اوسی کا دورہ بھی کیا۔ اسد عمر اور ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کی۔

بل گیٹس اپنے وفد کے ہمراہ این سی او سی پہنچے تو انہیں این سی او سی کے کردار، طریقہ کار اور انسداد کورونا سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

بل گیٹس نے اسمارٹ اور مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی سمیت دیگر اقدامات کو سراہا۔ اُنہوں نے کورونا اور ویکسینیشن مہم پر خیالات کا اظہار کیا۔