Saturday, April 20, 2024

بحیثیت قوم ہمیں اپنی سماجی اور ثقافتی اقدار کا تحفظ کرنا ہوگا، صدر علوی

بحیثیت قوم ہمیں اپنی سماجی اور ثقافتی اقدار کا تحفظ کرنا ہوگا، صدر علوی
November 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - صدر ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں کہ بحیثیت قوم ہمیں اپنی سماجی اور ثقافتی اقدار کا تحفظ کرنا ہوگا۔

جمعرات کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں 23 ویں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورس کے شرکاء خود کو تازہ ترین پیشرفت سے باخبر رکھیں۔

صدر علوی نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، مواصلاتی شعبے میں ترقی پر توجہ دینا ہو گی، مواصلاتی ٹیکنالوجیز خصوصاً ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال معاشرے کی بہتری کے لیے ہونا چاہیے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا غلط معلومات یا جعلی پروپیگنڈے کے اوزار کے طور پر استعمال نہیں ہونا چاہیے۔