Saturday, July 27, 2024

بہتر ہوتا نگران وزیراعظم کسی دوسری شخصیت کو بنایا جاتا، خورشید شاہ

بہتر ہوتا نگران وزیراعظم کسی دوسری شخصیت کو بنایا جاتا، خورشید شاہ
August 12, 2023 ویب ڈیسک

سکھر (92 نیوز) - پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے بہتر ہوتا نگران وزیر اعظم کسی دوسری شخصیت کو بنایا جاتا۔

ہفتہ کے روز نگراں وزیراعظم کے تقرر کے پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کا نام جہاں سے بھی آیا اچھے کی امید رکھنی چاہئے۔ انوار الحق کاکڑ اگر صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوئے تو انہیں یاد رکھا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انوا رالحق کاکڑ کا نام سینیٹ سے لیا گیا، ہماری توجہ اس طرح نہیں تھی، انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا شبہ تبھی پیدا ہو گیا تھا جب نگران حکومت کے اختیارات میں اضافے کا بل منظور ہوا۔

رہنماء پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے کمیٹی کے ساتھ ملکر پانچ نام دیئے تھے، کمیٹی نے سلیم عباس، جلیل عباس، محمد مالک، خیبرپختونخوا سے افضل خان کا نام دیا تھا۔