Tuesday, April 23, 2024

بہت سارے پراجیکٹ پائپ لائن میں ہیں، انفراسٹرکچر اور پچز پر کام ہو رہا ہے، رمیز راجہ

بہت سارے پراجیکٹ پائپ لائن میں ہیں، انفراسٹرکچر اور پچز پر کام ہو رہا ہے، رمیز راجہ
June 29, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے بہت سارے پراجیکٹ پائپ لائن میں ہیں۔ انفراسٹرکچر اور پچز پر کام ہو رہا ہے۔

 رمیز راجہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا میری پوری توجہ صرف کرکٹ پر ہے۔ یہ سیزن پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے بہت اہم ہے۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں۔

رمیز راجہ نے کہا اکتوبر میں  جونیئر لیگ کروا رہے  جس میں  شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی کو آئیکون پلیئرز کے طور پر شامل کر رہے ہیں۔ جاوید میانداد کو بھی جونیئر لیگ میں شامل کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ  نے کہا اس مرتبہ پی ایس ایل سب سے زیادہ کامیاب ہوا۔  ہر فرنچائز کو 81 کروڑ روپے ملے۔ کوشش ہو گی اگلے سال  پی ایس ایل  کے میچز لاہور اور کراچی کے علاوہ دوسرے  شہروں میں بھی کروائیں۔