وزیرآباد (92 نیوز) - وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کیا ہوا ہے اس کے پیچھے کون ہے ، یہ بہت خطرناک کھیل کھیلا گیا ہے، تفصیلات کے منتظر ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ عمران خان زخمی ہیں، ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔ معلوم کرنا ہے کون کون سے زخمی ہیں، ان پر فوکس کرنا ہے، ان کو محفوظ مقام پر منتقل کرکے طبی امداد دینی ہے۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی ضرورت ہے، انہوں نے لانگ مارچ کے شرکاء سے پرامن رہنے کی اپیل ہے۔