Saturday, May 18, 2024

بہت ہوگیا، یکطرفہ فیصلے نامنظور، مریم نواز کی سپریم کورٹ پر تنقید

بہت ہوگیا، یکطرفہ فیصلے نامنظور، مریم نواز کی سپریم کورٹ پر تنقید
July 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی سپریم کورٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہو گیا، یکطرفہ فیصلے نامنظور۔

ہفتہ کے روز ٹویٹ پیغام میں کہا کہ اگر دھونس، دھمکی، بدتمیزی کے دباؤ میں آ کر بار بار ایک ہی بینچ کے ذریعے مخصوص فیصلے کرتے ہیں، اپنے ہی فیصلوں کی نفی کرتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ سارا وزن ایک پلڑے میں ڈالتے ہیں، تو ایسے یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع نہ رکھیں، انتشار اور عدم استحکام اس فیصلے سے شروع ہوا، جس میں آئین کی من مانی تشریح کی گئی۔ اپنی مرضی سے ووٹ دینے والوں کے ووٹ نہ گننے کا حکم جاری ہوا، لاڈلے کو پھر فائدہ پہنچانے کیلئے اب نئی تشریح کی جا رہی ہے۔