Friday, April 26, 2024

بحرین کے بادشاہ نے وزیر پٹرولیم کو تبدیل کردیا

بحرین کے بادشاہ نے وزیر پٹرولیم کو تبدیل کردیا
June 14, 2022 ویب ڈیسک

مانامہ (92 نیوز) - بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ نے وزیر پٹرولیم شیخ محمد بن خلیفہ بن احمد کو تبدیل کرکے محمد بن مبارک کو نیا وزیر پٹرولیم مقرر کردیا۔

بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے کابینہ میں ردوبدل کا حکم دیا جس میں تیل کے نئے وزیر کا تقرر بھی شامل تھا۔

محمد بن مبارک بن دینہ، جو ملک کے ایلچی برائے موسمیاتی امور تھے، کو تیل اور ماحولیات کا وزیر نامزد کیا گیا، وہ وزیر تیل شیخ محمد بن خلیفہ بن احمد الخلیفہ کی جگہ لیں گے۔

ردوبدل میں شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ کو نائب وزیراعظم اور انفراسٹرکچر کا وزیر، زید بن راشد الزیانی کو صنعت و تجارت کا وزیر اور فاطمہ بنت جعفر الصیرافی کو وزیر سیاحت مقرر کرنا شامل ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کے مطابق ولی عہد اور وزیراعظم سلمان بن حمد الخلیفہ نے کہا کہ یہ ردوبدل "نئے خیالات اور عوامی شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے ایک نئی مہم کا آغاز کرے گا۔"

ایک حکومتی ترجمان نے کہا، "ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی کے نتیجے میں 22 میں سے 17 وزراء کو تبدیل کیا گیا ہے، جس میں نوجوان وزراء کی ایک بڑی تعداد کو متعارف کرایا گیا ہے، جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں"۔