Tuesday, April 23, 2024

بحری حدود کی خلاف ورزی پر میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی کارروائی، دو بھارتی کشتیاں پکڑ لیں

بحری حدود کی خلاف ورزی پر میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی کارروائی، دو بھارتی کشتیاں پکڑ لیں
September 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - بحری حدود کی خلاف ورزی پر میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی حدود سے دو بھارتی کشتیاں پکڑ لیں۔

ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی  کے مطابق سولہ رکنی عملہ بھی گرفتار کر لیا۔ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز نے سمندر میں معمول کی نگرانی کے دوران گرفتاری کی۔

غیر ملکی ماہی گیروں کو اپنی بحری حدود میں غیر قانونی شکار سے روکنے کے لیے متحرک ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد بھارتی کشتیاں، عملہ کراچی منتقل کر دیا  گیا۔ ماہی گیر ڈاکس پولیس کے سپرد کر دیئے۔