Saturday, July 27, 2024

بحری دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے تمام وسائل فراہم کرینگے، انوارالحق کاکڑ

بحری دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے تمام وسائل فراہم کرینگے، انوارالحق کاکڑ
August 30, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - نگران وزیراعظم انوار الحق نے پاک بحریہ کی جنگی مشق شمشیر بحر کی ڈی بریفنگ میں شرکت کی۔ انوارالحق کاکڑ نے عسکری حکمت عملی کی توثیق کے لیے جنگی مشقوں کی اہمیت پر زور دیا۔

پاک بحریہ کی نویں جنگی مشق شمشیر بحر کی کراچی میں ڈی بریفنگ ہوئی، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ان کا استقبال کیا۔

تقریب سے خطاب میں نگران وزیراعظم نے میری ٹائم سکیورٹی اور سمندری دفاع کی مضبوطی کیلئے جنگی مشق کی تعریف کی، انہوں نے سی پیک اور گوادر پورٹ کی سکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں پر بھی روشنی ڈالی۔

نگران وزیراعظم نے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور بحری دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے تمام دستیاب وسائل فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز نے جنگی مشق کے مقاصد پیش سے آگاہ کیا، انہوں نے مشق کے دوران پرکھے گئے متعدد پہلؤوں اور پاک بحریہ کی تعیناتی کی حکمت عملی سے متعلق سفارشات پر روشنی ڈالی۔