Thursday, April 18, 2024

بھوربن میں شیفز کے درمیان کھانا پکانے کا مقابلہ

بھوربن میں شیفز کے درمیان کھانا پکانے کا مقابلہ
November 3, 2022 ویب ڈیسک

مری (92 نیوز) - بھوربن میں شیفز کے درمیان کھانا پکانے کا مقابلہ ہوا۔ مزے مزے کی ڈشز اور پکوان دیکھ کر منہ میں پانی بھر آئے۔

 دنیا بھر میں شیف کو باورچی اور خانساماں جیسے ناموں سے ہی یاد کیا جاتا تھا مگر اب پڑھے لکھوں کی بڑی تعداد اسے پروفیشن کے طور پر اختیار کر رہی ہے اسی سلسلہ میں بھوربن کے خوبصورت  پرفضا ماحول میں  شیفز کے درمیان کوگنک کا مقابلہ ہوا۔ شیف نے کھانوں کو انتہائی مہارت کے ساتھ بنایا اور منفرد انداز میں پیش کرکے خوب داد وصول کی۔

مقابلے میں حصہ لینے والے شیفز انتہائی پرجوش تھے۔ انھوں نے کوکنگ کے مقابلوں کو سراہا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ کوکنگ کے مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو اس پیشے کی طرف راغب کرنا تھا۔

مقابلے میں خواتین شیف نے بھی حصہ لیا۔ ججز کی ٹیم نے کھانوں کا معیار چیک کیا۔ تقریب  میں پہلی ، دوسری اور تیسری  پوزیشن  حاصل  کرنے والوں میں انعامات  بھی تقسیم  کیے گئے۔

تقریب کے اختتام پر خصوصی واک کا بھی اہتمام  کیا گیا۔ تقریب  میں سیاحوں  نے بھی شرکت کی ۔