Saturday, September 21, 2024

بھگوڑوں کو واپس لایا جا رہا ہے، شفقت محمود

بھگوڑوں کو واپس لایا جا رہا ہے، شفقت محمود
December 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے بھگوڑوں کو واپس لایا جا رہا ہے۔

شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا شریف خاندان نے ملازموں کے نام پر پیسے منگوائے، کرپشن کی۔ ان سے انکی کرپشن کا حساب لیا جائے گا۔ کیسز منطقی انجام تک پہنچانے تک ان کی جان نہیں چھوڑیں گے۔ جب سے امپوٹڈ حکومت آئی ہے ان کا ایک ہی مقصد ہے کیسز ختم کئے جائیں، نیب میں ترامیم سمیت تمام اقدامات ان کے کیسز ختم کرنے پر توجہ ہے ، پہلے ایک بھگوڑا آیا تھا اور وزیر خزانہ بن گیا ، ایک اور بھگوڑا آیا سلیمان شہباز جس کے کیسز ختم کئے جائیں گے۔

شفقت محمود نے کہا سلیمان شہباز اپنے قد سے اوپر باتیں کر رہے ہیں، ان دونوں بھائیوں میں مقابلہ ہے کہ زیادہ پیسے کون بناتا ہے، بے نامی اکاؤنٹس سے ہونڈی کے ذریعے پیسے باہر سلیمان شہباز نے بھیجے، اس کو شرم آنی چاہیے اور یہ دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں۔ نواز شریف نے 92 میں قانون بنایا کہ باہر سے آنے والے پیسوں کا پوچھا نہیں جائے گا، یہ ہونڈی کے ذریعے بھیجتے اور پھر باہر سے واپس مانگواتے، ان کے ساڑھے سات ارب کے اثاثے ڈکلیر ہے جن میں کچھ بے نامی ہیں۔