نئی دہلی (92 نیوز) - بھارتی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل میں ملوث تمام مجرموں کی رہائی کا حکم دیدیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق تمام 6 مجرم راجیو گاندھی کے قتل کے سلسلے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ نامزد مرکزی مجرم نے سپریم کورٹ میں رہائی کی درخواست دائر کی تھی۔
بھارتی سپریم کورٹ نے نلنی، سنتھن، مروگن، سری ہرن، رابرٹ پیاس اور روی چندرن کی رہائی کا حکم جاری کیا۔
سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کو مئی 1991ء میں انتخابی ریلی کے دوران تامل ٹائیگرز کی خاتون خودکش بمبار نے قتل کیا تھا۔