Friday, April 26, 2024

بھارتی شہر لکھنؤ میں ایک ماہ کی اوسط بارش ایک ہی دن میں برس پڑی

بھارتی شہر لکھنؤ میں ایک ماہ کی اوسط بارش ایک ہی دن میں برس پڑی
September 16, 2022 ویب ڈیسک

لکھنؤ (92 نیوز) - پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات مرتب ہوئے، بھارتی ریاست اُترپردیش میں غیرمعمولی شدید بارشیں ہورہی ہیں۔

لکھنؤ شہر میں ایک ماہ کی اوسط بارش ایک ہی دن میں برس پڑی۔ چوبیس گھنٹے میں ایک سو پچپن اعشاریہ دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس سے شہر میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

لکھنؤ شہر کے تمام اسکول اور کالج بند کردیئے گئے، شہریوں کو غیرضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بارش کے باعث دیوار گرنے سے تین بچوں سمیت نو افراد ہلاک ہوئے، دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔