Friday, April 26, 2024

بھارتی شہر چندی گڑھ کی نجی یونیورسٹی میں طالبات کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل ہونے پر خودکشی کی کوشش

بھارتی شہر چندی گڑھ کی نجی یونیورسٹی میں طالبات کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل ہونے پر خودکشی کی کوشش
September 18, 2022 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) - بھارتی شہر چندی گڑھ کی نجی یونیورسٹی میں آٹھ طالبات نے قابل اعتراض ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد خودکشی کی کوشش کی۔

بھارتی شہر چندی گڑھ کی نجی یونیورسٹی میں طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے کا اسکینڈل سامنے آ گیا۔ بدنامی کے ڈر سے 8 طالبات نے موت کو گلے لگانے کی کوشش کی جس پر یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔

یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک لڑکی یہ اعتراف کرتی نظر آرہی ہے کہ اس نے ساتھی لڑکیوں کی خفیہ ویڈیوز بنائی تھیں۔  اس لڑکی نے یہ ویڈیوز شملہ میں رہنے والے ایک لڑکے کو بھیجیں جس نے یہ ویڈیوز وائرل کر دیں۔

پولیس کے مطابق ایم ایم ایس وائرل کرنے والی لڑکی کے خلاف  مقدمہ درج کر کے لڑکی کو تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے جبکہ یونیورسٹی کے ترجمان نے طالبات کی خودکشی سے متعلق کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض میڈیا کی افواہیں ہیں۔

میڈیا کے مطابق  گرومندر سنگھ گریوال کے مطابق خودکشی کی مبینہ کوشش کرنے والی طالبات میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔