Friday, May 17, 2024

بھارتی ریاست منی پور کی صورتحال قابو سے باہر، مظاہروں میں اب تک 10 افراد ہلاک

بھارتی ریاست منی پور کی صورتحال قابو سے باہر، مظاہروں میں اب تک 10 افراد ہلاک
May 4, 2023 ویب ڈیسک

منی پور (92 نیوز) - بھارتی ریاست منی پور کی صورتحال قابو سے باہر ہوگئی، مظاہروں میں اب تک 10 افراد ہلاک جبکہ 80 زخمی ہوگئے۔

بھارت میں آگ اور خون کی ہولی میں مودی سرکار بدمست، بھارتی ریاست منی پور کی صورتحال قابو سے باہر ہوگئی۔

مودی کی ہندوتوا نسل کُش پالیسیز کا پورے ہندوستان میں راج ہے، مودی سرکار نے ریپڈ ایکشن فورس کے 500 سپاہیوں کو صورتحال سنبھالنے کیلئے بھیج دیا، بی ایس ایف، انڈین آرمی اور دیگر فورسز کے اہلکار پہلے ہی منی پور میں تعینات ہیں۔

سی آر پی ایف کے10 مزید دستے تقریباً 1000 سپاہی منی پور کیلئے روانہ ہوگئے، منی پور مظاہروں کے دوران تشدد کی کارروائیوں میں اب تک 10 افراد ہلاک جبکہ 80 زخمی ہوچکے، مُودی سرکار نے ہندوستان کو بھی مقبوضہ وادی کا نقشہ بنا دیا۔