Friday, April 26, 2024

بھارتی ریاست بنگال کے وزیر صنعت و تجارت کی کرپشن پکڑی گئی

بھارتی ریاست بنگال کے وزیر صنعت و تجارت کی کرپشن پکڑی گئی
July 28, 2022 ویب ڈیسک

کولکتہ (92 نیوز) - بھارتی ریاست بنگال کے وزیر کی کرپشن پکڑی گئی، محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کی آڑ میں لی گئی 50 کروڑ روپے کی رشوت اور 5 کلو سونا برآمد کر لیا گیا، بھارتی سیاستدان نے تمام رقم اور سونا خاتون دوست کے گھر میں چھپا رکھا تھا۔

اندھیر نگری چوپٹ راج، مودی کے بھارت میں کرپشن کا بازار گرم ہے، بھارتی ریاست مغربی بنگال کا وزیرصنعت و تجارت سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی غیر قانونی بھرتیوں کے اسکینڈل میں گرفتار پراتھا چیٹرجی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب ان کی ساتھی مشیر ارپیتا مکرجی کے گھر سے رشوت کی رقم برآمد کی گئی۔

بھارتی وزیر کی خاتون دوست کے دو فلیٹس سے 50 کروڑ روپے اور 5 کلوسونا برآمد ہوا، گرفتاری کے ساتھ ہی پراتھا چیٹر جی کی طبیعت خراب ہوئی اور اسپتال داخل ہونے کی درخواست آگئی لیکن میڈیکل بورڈ نے ان کو صحت مند قرار دے کر اسپتال داخلے کی درخواست مسترد کردی۔

پراتھا چیٹرجی پر سرکاری اسکولوں میں خلاف ضابطہ بھرتیوں اور کمیشن کا الزام ہے۔ خاتون دوست کا کہنا ہے وزیر پرتھا چیٹرجی میرے فلیٹوں کو منی بینک کے طور پر استعمال کرتے تھے۔

بھارتی پولیس نے 16 گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد کیش اور سونا برآمد کیا، کیش اور سونے کو 10 ٹرنکس میں پیک کرکے منتقل کیا گیا۔