Friday, April 26, 2024

بھارتی ریاست بہار میں 2 خواتین پولیس اہلکاروں کا کھلے عام اسکول ٹیچر پر تشدد

بھارتی ریاست بہار میں 2 خواتین پولیس اہلکاروں کا کھلے عام اسکول ٹیچر پر تشدد
January 22, 2023 ویب ڈیسک

بہار (92 نیوز) - بھارتی ریاست بہار میں 2 خواتین پولیس اہلکاروں نے کھلے عام اسکول ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 70 سالہ نیول کشور پانڈے روزانہ اسی راستے سے اسکول جاتے تھے، اسکول سے واپسی پر بزرگ ٹیچر کی سائیکل سڑک پر گرنے سے ٹریفک جام ہوگئی، ٹریفک جام ہونے پر خواتین پولیس اہلکاروں نے استاد پر لاٹھی چارج کر دیا۔

خواتین پولیس اہلکاروں کی بزرگ استاد سے بدسلوکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے دونوں خواتین اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔