Saturday, July 27, 2024

بھارتی ریاست اتر پردیش میں بی جے پی امیدوار پر سیاہی پھینک دی گئی

بھارتی ریاست اتر پردیش میں بی جے پی امیدوار پر سیاہی پھینک دی گئی
August 20, 2023 ویب ڈیسک

موو (92 نیوز) - بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتخابی مہم کے دوران بی جے پی کے امیدوار پر سیاہی پھینک دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی رہنما دارا سنگھ پر سیاہی اتر پردیش کے ضلع موو، کے ایک قصبے میں پھینکی گئی۔ واقعے کے بعد وہ اپنی انتخابی مہم ادھوری چھوڑ کر روانہ ہوگئے جبکہ ان پر سیاہی پھینکے والا شخص بھی فرار ہوگیا۔

دارا سنگھ چوہان نے 2022ء میں سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا تھا، لیکن وہ اب اسی سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ دارا سنگھ کو سماج وادی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی کی طرف سے الیکشن لڑنے پر عوام کے غصے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔