بالاسور (92 نیوز) - بھارتی ریاست اڑیسہ میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بجلی گرنے کے واقعات ریاست اڑیسہ کے مختلف اضلاع میں پیش آئے، محکمہ موسمیات نے آئندہ 4 دنوں میں ریاست کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔