Monday, December 11, 2023

بھارتی کرکٹ بورڈ وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ غلط مطلب سمجھ بیٹھا

بھارتی کرکٹ بورڈ وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ غلط مطلب سمجھ بیٹھا
March 18, 2022 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) - بھارتی کرکٹ بورڈ وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کا غلط مطلب سمجھ بیٹھا، آئی سی سی سے میچ فکسنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ تک کر ڈالا۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ڈٹ کر کھیلنے پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی لکھا کہ انہیں ٹیسٹ نہ دیکھنے کا افسوس ہے کیونکہ وہ ایک اور محاذ پر میچ فکسنگ سے لڑ رہے ہیں۔

وزیراعظم کا مطلب سیاسی محاذ تھا، جسے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے میچ فکسنگ کا اعتراف سمجھ لیا، انہوں نے آئی سی سی سے میچ فکسنگ پر تحقیقات کا بھی مطالبہ کردیا۔