Sunday, September 8, 2024

بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کا یوم حق خودارادیت

بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کا یوم حق خودارادیت
January 5, 2022 ویب ڈیسک

سری نگر (کے ایم ایس) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج جوش و ولولے سے یوم حق خودارادیت منا ر ہے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 1949 ء میں آج ہی کے دن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظورکی تھی جس میں عالمی ادارے کے زیر اہتمام رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے کشمیریوں کے حق کی حمایت کی گئی تھی۔

آج دنیا بھر میں ریلیوں ، سیمیناروں اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ اقوام متحدہ کو یاد دلایا جائے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے اور کشمیریوں کو بھارتی ظلم و تشدد سے بچائے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے 5 جنوری 1949ء کو منظور کی گئی قراردار تنازعہ کشمیر کے حل کی بنیاد فراہم کرتی ہے تاہم یہ امر افسوسناک ہے کہ عالمی ادارہ اپنی منظورکردہ قراردادوں پر ابھی تک عمل درآمد نہیں کرا سکا ہے جس کی وجہ سے کشمیری مسلسل شدید مشکلات کا شکار ہیں۔