Saturday, April 20, 2024

بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں قابض فورسز کی ریاستی دہشت گردی، تین نوجوان شہید

بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں قابض فورسز کی ریاستی دہشت گردی، تین نوجوان شہید
March 16, 2022 ویب ڈیسک

سرینگر (کے ایم ایس) - غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج سرینگر میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو سرینگر کے علاقہ نوگام میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجہ مقامات کی ناکہ بندی کر دی اور لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی ۔

آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔ ریلوے حکام نے بانہال سے بارہمولہ تک ریل سروس کو معطل کر دیا ہے ۔