Friday, April 19, 2024

بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں قابض افواج نے جلوسوں کو روکنے کیلئے کرفیو لگا دیا

بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں قابض افواج نے جلوسوں کو روکنے کیلئے کرفیو لگا دیا
August 8, 2022 ویب ڈیسک

سری نگر (92 نیوز) - بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ قابض افواج نے جلوسوں کو روکنے کیلئے کرفیو لگا دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تمام تر پابندیوں کے باوجود نڈر کشمیریوں نے نویں محرم کا جلوس نکالا، بھارتی فوج نے پرامن جلوس پر دھاوا بول کر درجنوں کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔ ایک نوجوان کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش بھی کی گئی۔

سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی جزوی نقل و حمل جاری ہے اور سڑکوں پر خاردار تار بچھی ہوئی ہے۔ کشمیر کے بعض علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔