بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض فورسز نے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید کردئیے

سری نگر (92 نیوز) بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض فورسز کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوانوں شہید ہوگئے۔
قابض بھارتی فورسز کی جانب سے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔
کلگام کےعلاقے حسین پورہ میں بھارتی فورسز نے جعلی آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔
کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد وادی میں صورتحال کشیدہ ہے جبکہ قابض بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ وادی میں ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے۔