Sunday, September 8, 2024

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید
January 5, 2022 ویب ڈیسک

سرینگر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں تین اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چند گام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔

قبل ازیں بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔ بھارتی فورسز نے کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیریوں کوشہید کیا تھا۔